تیز رفتار ٹرک میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا گیا، ڈرائیور زخمی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لوئر مال روڈ پر واقعہ ٹمبر مارکیٹ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میٹرو بس روڈ کے دونوں اطراف لگائے گئے تین جنگلے ٹوٹ گئے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران ٹرکوں کو جنگلوں سے ٹکرانے کا یہ 5 واں واقعہ ہے مقامی پولیس نے ٹرک کے قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔