مبشر کھوکھر قتل، ملزمان کو تیسرے روز بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

  مبشر کھوکھر قتل، ملزمان کو تیسرے روز بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

  

لاہور(نامہ نگار)ایم پی اے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو قتل کرنے والے ملزموں کومقدمہ درج کرنے کے تیسرے روز بعد بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،پولیس کی جانب سے ملزم ناظم اور عْمر حیات کو تیسرے روز بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ شیخ حبیب اللہ کی عدالت میں ملزموں کو پیش جاناتھاتاہم پولیس کی جانب سے ملزموں کو پیش نہیں کیاگیا،تھانہ ڈیفنس (سی) پولیس نے ملزمان کے خلاف 6 اگست کودعوت ولیمہ میں ممبرپنجاب اسمبلی اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -