سیف سٹیز کا کریمینلز کو کیمروں کے ذریعے پکڑنے کاسسٹم ناکارہ

سیف سٹیز کا کریمینلز کو کیمروں کے ذریعے پکڑنے کاسسٹم ناکارہ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)  شہرمیں اہم مقامات پر اشتہاریوں، کریمنل اور دہشتگردوں کی شکل شناخت کرکے کارروائیوں کے لیے لگایا گیا  سسٹم بند ہونے سے پولیس کو گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا  پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں سی آر او ڈیٹا کے ساتھ کریمنلز کی پہچان کیلئے شہر کے اہم مقامات پر لگائے گئے 1ہزار کیمروں کا سسٹم ٹھپ ہے۔ شہر کی مارکیٹوں،سٹیشنز،لاری اڈا، مزاروں سمیت دیگر اہم مقامات پر کریمنلز کی پہچان کیلئے کیمرے لگائے گئے۔پولیس حکام کے مطابق  فیشل ریگنائزیشن سسٹم کے تحت تمام انے جانے والوں کی کیمروں سے تصاویر بناکر ڈیٹا بینک تیار کیا جانا تھا۔ سی  آر او ڈیٹا سے کیمروں میں اشتہاریوں وکریمنلز کا ڈیٹا میچ کرکے گرفتاریاں عمل مین لائی جاناتھی سیف سٹیز حکام کے مطابق محرم الحرام اورسانحہ جوہرٹاؤن کے بعدمتعلقہ غیرمتعلقہ کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہیں متعدد سائٹس پرفیشل ریگنائزیشن سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ شروع کردی گئی کنٹریکٹرغیرملکی کمپنی کیساتھ کچھ وجوہات پرکام نہ کرنے سے سسٹم غیرفعال ہوا سیف سٹیزاتھارٹی نے سسٹم بندہونے سے قبل لاہورپولیس کواس سسٹم کے ذریعے اشتہاریوں کی گرفتاری میں مدد دی تھی۔ 

مزید :

علاقائی -