نواب ٹاؤن، ٹبی سٹی کے علاقوں سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

نواب ٹاؤن، ٹبی سٹی کے علاقوں سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)نواب ٹاؤن، ٹبی سٹی کے علاقوں میں سے 2 افراد کی نعشیں برآمد تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ  چوک شوکت خانم پل کے قریب فٹ پاتھ ہر  نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق60 سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا دوسری جانب ٹبی سٹی کے علاقے میں واقع پارک میں 28 سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں دیکھ کر باغ میں سیر کے لیے آنے والے شخص نے پولیس کو اطلاع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم منتقل کردیا پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں اس کی موت کی وجہ پوسٹ پارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ 

مزید :

علاقائی -