گوجرانوالہ میں ڈاؤلینس سینٹر نامی’ایکسکلوسوِ اسٹور‘ کا افتتاح 

گوجرانوالہ میں ڈاؤلینس سینٹر نامی’ایکسکلوسوِ اسٹور‘ کا افتتاح 

  

لاہور(پ ر)  اعلیٰ ترین معیارکی خدمات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ، پاکستان کی ہوم اپلائنسز انڈسٹری میں ممتاز ٹیکنالوجی انٹرپرائز ڈاؤلینس  نے  ڈاؤلینس سینٹر نامی ’ایکسکلوسوِ اسٹور‘ کا افتتاح کیا۔جہاں کسٹمرز ایک ہی جگہ،ڈاؤلینس کی پروڈکٹس کی مکمل رینج کامعائنہ کر سکتے ہیں۔ ڈیلرکے ذریعے چلایا جانے والا یہ ر یٹیل اسٹور ڈاؤلینس کے ملک گیر نیٹ ورک میں مزید توسیع کی جانب ایک اور سنگ میل ہے جو ملک کے ہر شہر میں صارفین کے لیے بے مثال سہولت کا وعدہ کرتا ہیاس سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاؤلینس کے سینئر مینجمنٹ ایگزیکٹوز، انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز،گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ڈاؤلینس کے مستقل مقامی کسٹمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی ربن کاٹنے کا اعزاز ڈاؤلینس کے انتہائی تجربہ کار، ریجنل سیلز مینجر (سینٹرل)،جناب آصف مشتاق کے حصے میں آیا۔ اِس موقع پر مہمانوں سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ وہ تقریب کے دوران کووڈ19- کے پروٹوکولز کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔تقریب میں ’ڈاؤلینس کی  40  سالہ مہارت‘ کا جشن بھی منایا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں لمٹیڈ ایڈیشن والے ریفریجریٹر 9191WB AVANTE+ کی رْونمائی بھی کی گئی۔تقریب کے اختتام پرمہمانوں کی تواضع انتہائی لذیز اور تازہ دم کردینے والے مشروبات سے کی گئی۔اِس موقع پر ڈاؤلینس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، سید حسن جمیل نے کہا:”ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ ہم اِس ایکسکلوسو برانڈڈ اسٹور کا افتتا ح کر رہے ہیں تاکہ ٹریڈ کی سطح پر صارفین کے ریٹیل ایکسپیرینس میں اضافہ کر سکیں۔ اِس قدر غیر معمولی سرمایہ کاری ہماری عالمی صدر کمپنی آرشلک، ترکی کے  ترقی پسندانہ ویژن کی عکاسی کرتی ہے۔ آرشلک  یورپ میں ہوم اپلائنسز بنانے والی دوسری بڑی مینوفیکچرر کمپنی ہے۔“ 

مزید :

کامرس -