ڈومیسٹک سیزن کا شیڈول جاری

ڈومیسٹک سیزن کا شیڈول جاری

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سیزن 10 ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔ آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کئے گئے ہیں جس کے لیے پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دی ہے وہ انڈ ر 16 اور انڈر 19 کے لیے دو ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔ نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی اور ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا۔کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے۔ یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔پاکستان کا پریمیر ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دس راؤنڈ سنگل لیگ کے پہلے نصف مقابلے ملتان، فیصل آباد اور لاہور میں ہوں گے۔ اس کے بعد ایونٹ کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں 29 دسمبر سے پانچ روزہ فائنل کا اختتام ہوسیکنڈ الیون کے لیے تین روزہ ڈبل لیگ کرکٹ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ 28 ستمبر سے 14 نومبر تک ہوگی جبکہ 50 اوور کی سنگل لیگ کرکٹ ایسوسی ایشن چیلنج سیکنڈ الیون 19 سے 27 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹورنامنٹ فیصل آباد، لاہور اور شیخوپورہ میں ہوں گے22-2021 کے سیزن کا اختتام 30 مارچ کولاہور میں ایک روزہ پاکستان کپ کے فائنل کے ساتھ ہو گا۔ 25 فروری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ فرسٹ الیون کے زیادہ تر میچوں کو ٹیلی ویڑن اور ڈیجیٹل براڈ کاسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -