قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں، عثمان صلاح الدین

قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں، عثمان صلاح الدین

  

کراچی (یواین پی) قومی بیٹسمین عثمان صلاح الدین نے کہا کہ وہ نیشنل ٹیم میں مستقل جگہ بنانا چاہتے ہیں لہٰذا سلیکٹرز ان کا نام بھی زیر غور لائیں۔ ان کا کہناتھا کہ بیٹنگ میں کوئی تکنیکی خامی نہیں اور سلیکٹرز چاہتے تھے کہ سٹرائیک ریٹ اچھا کیا جائے جس پر کام کیا ہے۔ کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ہے۔

اور اب سٹرائیک ریٹ ففٹی پلس ہو گیا ہے جو کہ سلیکٹرز کی خواہش کے عین مطابق ہے اور اپنی پرفارمنس بھی بہتر کر لی ہے اس لئے ایک مرتبہ پھر قومی نمائندگی کا موقع ملنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بیٹسمین کی غیر ملکی دورے میں کارکردگی پر نظر ڈالنے سے قبل وکٹ اور کنڈیشنز کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -