کشمیر پرئمیر لیگ، میر پور رائلز نے اوور سیزوار یئرزکو شکست دیدی 

کشمیر پرئمیر لیگ، میر پور رائلز نے اوور سیزوار یئرزکو شکست دیدی 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں آج کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے چھٹے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے واریئرز نے 20 اوورز میں 14 ایکسٹراز کے ساتھ 6 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔ کامران غلام نے 35 گیندوں پر 47 اور اعظم خان نے 40 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔میرپور رائلز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ مختار احمد کے 41 گیندوں پر 45رنز اور شرجیل خان کے 19 بالز پر 35 رنز کی بدولت میرپورکو 63 رنز کے اوپننگ سٹینڈ نے فتح کے لیے پلیٹ فارم قائم کیا۔ اس دوران کپتان شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ رائلز نے اپنے رن کے تعاقب میں تیزی سے وکٹیں گنوا دیں لیکن عماد بٹ نے 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 13 رنز بناکر اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے۔یہ میرپور رائلز کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے،اس سے قبل اسے اپنے پہلے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -