عوام کورونا ویکسین لگوانے میں کوتاہی نہ برتیں،صفدر بٹ

  عوام کورونا ویکسین لگوانے میں کوتاہی نہ برتیں،صفدر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے بچنے  کاروباری تجارتی حلقوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی معمول کی سرگرمیوں اور سازگار حالات کی طرف لانے کیلئے ویکسینشن لگوانے سے کسی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کریں۔ بروقت ویکسئین لگوائیں اور کرونا بچاو مہم میں قومی و ذاتی جانی مفاد کو محفوظ بنائیں۔

  پنجاب حکومت ویکسینشن سینٹرز کے سلسلے کو وسیع کرتے ہوئے کیپمس کا انعقاد بھی کررہی ہے جس سے شہریوں کو مزید آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔ ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی غلط فہمیوں اور ہوائی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے فی الفور ویکسینشن کروائیں تاکہ پاکستان میں کووڈ کی چوتھی لہر تھم سکے اور معمولات زندگی اپنی رفتار پر واپس آسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -