عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،علماء

  عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،علماء

  

لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس مینارپاکستان کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت کنونشن  جامعہ نظام الاسلام، البریرہ ٹرسٹ الفیصل ٹاؤن جو ڑ ے پل میں مہتمم مدرسہ ہذا شیخ الحدیث مو لا نا صو فی محمداکرم کی صدارت میں منعقد ہوا، کنونشن میں علماء،قراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبد النعیم، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقا ر، مولانا محمدکاشف، مولانا عمرفاروق، حافظ شاہد منظو ر، مولانا محمدافتاب طارق، مولانا محمد زکریا، قاری محمدعثمان، مولانا اسلام الدین، مولانا عبدالشکور توحیدی، مولانا محمدعاصم، مولانا محمدمتین ضیاء، مولانا محمدعمران نقشبندی، مو لا نا عبداللہ،مولانا اللہ یار، مفتی شیرمحمد، مولانا محمد ابو بکر خان، مولانا محمد عمران، مولانا محمداسحاق، قاری محمد ارشد طوفانیمولانا فیض الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ مولانا صوفی محمداکرم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے تحفظ ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی۔

  تمام علماء  اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیہے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام،مسلمان اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں سے نہ صرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ انکی سرپرستی کر رہے ہیں قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود ونود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے قادیانی فتنہ سے امت مسلمہ کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کنونشن میں علاقائی طورپر رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو کانفرنس کے حوالہ بھرپور محنت اور تیاری کرے گی۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -