پتہ ہوتا تو فردوس باجی کو اپنے ساتھ اندرلے جاتی،عظمیٰ بخاری کاطنز

  پتہ ہوتا تو فردوس باجی کو اپنے ساتھ اندرلے جاتی،عظمیٰ بخاری کاطنز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فردوس باجی حلف برداری کی تقریب میں باراتی بن کر آ گئیں لیکن یہ پوچھ لینا تھا کہ باراتیوں نے بلایا بھی تھاکہ نہیں،مجھے باجی فردوس سے بہت زیادہ پیار ہے جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا، باجی خود پتہ کریں انکی ٹکٹ کوبھی خطرہ ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ باجی پر برے دن شروع ہوگئے ان کے ساتھ ایسا دانستہ طورپر کروایا گیا  اگر پتہ ہوتا تو ان کو اپنے ہمراہ اندر لے کر جاتی انکی پارٹی کے اندر کے ہی لوگ ہیں جنہوں نے باجی فردوس کے ساتھ ایسا کروایا۔گارڈز کو پوچھتی ہوں جنہوں نے فردوس عاشق اعوان کو اندر نہیں جانے دیا،آج ان کے ساتھ الوداعی سیلفی بھی لینی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -