طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  

 لاہور (پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوالمنڈی کے طلبا اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ گرلز ہایئر سکینڈری سکول‘ عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا۔

 اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فتح گڑھ‘ گورنمنٹ مدرسۃ البنات ہائی سکول‘ 15 لیک روڈاور آبرو ویلفیئر ہائی سکول‘ شیراز ٹاؤن‘ باگڑیاں‘ لاہورکا وزٹ کیا۔

  ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ و طلبہ اور طالبات کی مجموعی تعداد279تھی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -