(ن) لیگی قیادت صرف اقتدار کرنے پاکستان آئی،زمان نصیب
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 146 ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے اور پاکستان پر اقتدار کرنے کیلئے آخری حد تک جانے والے سابق حکمران مافیا ویزہ ختم ہونے، سبز پاسپورٹ کی معیاد نہ ہونے کے باوجود پاکستان آنے کی بجائے برطانیہ میں ویزہ توسیع کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت جب بھی ملک میں آئی اقتدار کرنے کیلئے آئی عوام کو گمراہ کرکے سبز خواب دیکھا کر مال سمیٹا گیا۔
اور اقتدار ختم ہوتے ہی رفو چکر ہوگئے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے وطن سے محبت میں مغرب و یورپ کی کئی پرکشش آفرز دہائیوں پہلے عمران خان نے مسترد کردیں۔ عمران خان قوم کا دلیر نڈر اور پاکستان کا درد رکھنے والے قائد آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کے غیور کروڑوں عوام دھرتی کی صحیح معنوں میں تقدیر بدلنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔ محرومیوں مایوسیوں کی سیاہ شام ڈھل چکی تبدیلی کا سویرا طلوع ہوچکا انشااللہ قوم کا مقدر خوشحالی ترقی امن اور رواداری ہے۔