تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا تو تعلیمی ادارے بند کردیں گے،پی ایچ ڈی اساتذہ

تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا تو تعلیمی ادارے بند کردیں گے،پی ایچ ڈی اساتذہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پی ایچ ڈی اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان ٹینور ٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) کے صدر ڈاکٹر خرم کا کہنا ہے، دوہزار پندرہ سے پی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، اگر 31 اگست تک تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھر کی یونیورسٹیاں بند کرکے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے. آپٹا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد حسین سمرا نے کہا، ملک بھر کے اساتزہ جو بی پی ایس پر ہیں. انکی تنخواہ میں گزرے چھ سال میں اسی فیصد اضافہ کیاگیا لیکن ٹی ٹی ایس اساتذہ کونظرانداز کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -