خانقاہوں کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنا ہو گا،نبیل جاوید

  خانقاہوں کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنا ہو گا،نبیل جاوید

  

لاہور(فلم رپورٹر)سماجی ویلفیئر کے حوالے سے خانقاہوں کے حقیقی تشخص اور کردار کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ”پائیلٹ پراجیکٹ“ کے طور پر دربارحضرت میاں میر ؒسے ملحقہ عمارت میں ”اوقاف ویلفیئر سینٹر“ کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس لائبریری ہال، دربار حضرت میاں میرؒمیں  ہواجس میں سیکرٹری اوقاف پنجاب نبیل جاوید، چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف، چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، وی سی گرین انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر خلیق الرحمن، اوقاف افسران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ”اوقاف ویلفیئر سینٹر“ کے حوالے سے منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا کہ ویلفیئر سٹیٹ کی تشکیل کے لئے صوفیاء  کے نظام فکر و عمل ہی سے راہنمائی ممکن ہے۔

 عام آدمی کی فکری اور معاشرتی کفالت اور راہنمائی کے لئے خانقاہ کے تاریخ ساز کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ عصرِ حاضر میں انسانی ضروریات اور مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لئے صوفیاء  کے فلسفہ محبت و ایثار سے فیض حاصل کرنا ضروری ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -