شوبز انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے، سینئر اداکارہ لیلی

شوبز انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے، سینئر اداکارہ لیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری مشکلات کا شکارہے مگر تر لے منتوں سے کام لینے سے بہتر ہے گھر بیٹھی رہوں،فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شوبز میں کسی مجبوری نہیں شو ق کی وجہ سے کام کرتی ہوں اس لئے میں کسی کے ترلے منتیں کر کے شوبز میں کام لینے والوں میں سے نہیں ہوں۔
بلکہ ہمیشہ اپنی مر ضی اور میرٹ کے مطابق کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ فلم انڈسڑی کی تباہی کے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو اس انڈسڑی میں کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ لیلیٰ پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی نمایاں اداکاراوں میں سے ایک ہیں۔

مزید :

کلچر -