ڈائریکٹر سلیم کریم کی نئی  فلم ”قلفی”کی شوٹنگ مکمل

ڈائریکٹر سلیم کریم کی نئی  فلم ”قلفی”کی شوٹنگ مکمل

  

 لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر سلیم کریم کی فلم ”قلفی”کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اس کا پوسٹ پروڈکشن کام جاری ہے۔سلیم کریم پاکستان کے نامور کیمرہ مین اور ڈائریکٹر ہیں جو بے شمار کمرشل اور دیگر پراجیکٹ کرچکے ہیں البتہ وہ فلم پہلی بار بنارہے ہیں۔ان کی پہلی فلم کی کافی زیادہ شوٹنگ کراچی میں کی گئی جب کہ اب بقیہ کام لاہور میں مکمل کیا گیاہے۔فلم کے نمایاں فنکاروں میں شہروز سبزواری،مریم انصاری،سعیدہ امتیاز اور ولی حامد علی خاں شامل ہیں۔

 سلیم کریم نے بتایا کہ میں اپنی فلم بارے ابھی کوئی دعویٰ نہیں کروں لیکن امید کرتا ہے یہ فلم تمام طبقات کو پسند آئے گی۔اس موقع پر ولی حامد علی خان کا کہنا تھا کہ شائقین”قلفی”ضرور پسند کریں گے کیونکہ یہ زبردست قسم کی فلم ہے۔

مزید :

کلچر -