اراضی سنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں،معظم اقبال

اراضی سنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں،معظم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے)اراضی ریکارڈ میں ویلیو ایشن ٹیبل2021-2022 اورمالکان اراضی کے شناختی کارڈ کے انداراج، مالکان اراضی کو اراضی ریکارڈ کی صاف و شفاف خدمات کے حصول کو آسان اور شفاف بنانے کیلئے بیشتر یقینی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں پی ایل آر اے کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز پر سٹاف کی مدد سے سوفٹ ویئر میں ویلیوایشن ٹیبل-2022 2021کی 100%انٹری مکمل کر لی گئی ہے۔جسکی بدولت فیس اور متعلقہ ٹیکس، ریٹ بمطابق خسرہ (سکنی، زرعی، کمرشل) فرد ات اور انتقالات پر پرنٹ ہو گا اور سرکاری ٹیکسز میں خوردبورد کی روک تھام ہو سکے گی۔ڈائریکٹر جنرل معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کوجدید ٹیکنالوجی کے مطابق منظم کیا جا رہا ہے۔