شہداء کربلا نے حضور پاکؐ کے دین کا علم بلند کیا،گل محمد

شہداء کربلا نے حضور پاکؐ کے دین کا علم بلند کیا،گل محمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک کمیونٹی گل محمد مرزا نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانوادہ پیمبر علیہ السلام کے کربلا میں خیمہ زن ہونے کے بعد اسلام کی سربلندی اور شریعت محمدیہ ؐ کے دفاع کے عہد کی اپنے مقدس خون سے لاج نبھائی۔ نفوس قدسیہ نے اسلامی شعائر کو مسخ کرنے والی یزیدی قوتوں کیخلاف کھڑے ہوکر مقدس جانوں کی قربانی دے کر اسلام کی حقانیت اور اپنے نانا جناب رحمت اللعالمینؐ کے دین کا علم سربلند کیا۔ میدان نینوا میں لشکر یزید کے جبر اور فسطائیت کا مقابلہ کرکے نواسہ رسولؐو جگر گوشہ بتول نے رہتی دنیا تک نسل انسانی کو حق اور باطل کی پہچان کروادی۔

 قیامت تک آنے والی نسلیں امام عالیمقام کو حق پرستوں کا امام مانتے ہوئے سر تسلیم خم کرتی رہیں گی۔ یزید اور یزیدی قوتیں صبح قیامت تک باطل ظلم جبر اور اسلام دشمنی کا استعارہ رہیں گے۔ میدان کربلا میں یزیدی فوج کے سامنے بہتر نفوس قدسیہ شیرخوار بچے جوان اور کنبہ رسول علیہ السلام نے اپنے نانا جناب رحمت کائنات علیہ السلام سے کئے وعدے کو اپنے پاک خون سے تعبیر دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -