عبدالقیوم خان کی وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزدگی خوش آئند،میاں جاوید

  عبدالقیوم خان کی وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزدگی خوش آئند،میاں جاوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و امیدوار برائے لارڈ میئر لاہور میاں جاوید علی  نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے آخری اور پسماندہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی نامزدگی وزیراعظم  عمران خان کا تاریخی اور میرٹ کی بالادستی پر مبنی شاندار فیصلہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ اور سوچ کشمیری عوام کیلئے انتہائی سچائی اور نیک نیتی کی حامل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار میں آکر کشمیر حکومت کو فنڈز کی فراہمی کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی۔

 نہ ہی کسی سیاسی انتقامی ایجنڈے کو ہوا دی۔

  پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی بصیرت اور کھلے دل کا ثبوت ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے پی ٹی آئی مخالف جماعت نے اپنی آئینی مدت پوری کیں۔ جمہوریت کی چیمپئن کہلانے والی دوسری جماعتوں نے ہمیشہ اقتدار میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاسی عمل میں رخنہ ڈالا ترقیاتی فنڈز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں روکے جاتے رہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آئین کی بالادستی مسائل کے موثر حل کیلئے مثبت تعمیری اور شفاف سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -