الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے بورڈ کا اجلاس

     الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے بورڈ کا اجلاس

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے بورڈ کا اجلاس الخدمت کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدرالخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور،سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نیشنل ڈائریکٹر سماجی خدمات پروگرام عامر محمود چیمہ، جنرل مینجرپرگرامز حماد بٹ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں عامر محمود چیمہ نے الخدمت قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ 2021کی رپورٹ پیش کی۔انھوں نیق بتایا کہ اس سال پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور کراچی سمیت روہنگیا اور شامی مہاجرین کیمپس کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال الخدمت قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کے تحت 3951بڑے اور1855چھوٹے جانورقربان کئے گئے۔

  جس سے مجموعی طور پر 2لاکھ 12 ہزارسے زائد مستحق خاندان مستفید ہوئے۔انھوں نے بتایاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کا اہتمام کیا گیا۔جہاں سے اس گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے پیک کرکے دور دراز پسماندہ علاقوں تک چلر ٹرکوں کے ذریعے پہنچایاگیا۔کورونا وباکے پیشِ نظرکورونا سے بچاؤ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔محمد عبدالشکور نے اس موقع پر کہا کہ یہ دنیا بھر میں رہنے والے مخیر حضرات کا الخدمت پر اعتماد اور ہمارے رضاکاروں کی شب و روز کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ کورونا جیسی آزمائش کے باوجود اس سال اتنی بڑی تعداد میں جانور قربان کئے گئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے قربانی پراجیکٹ سے وہ افراد جن کو دو وقت کی روٹی بھی بمشکل میسرآتی ہے انھیں بھی قربانی کا گوشت نصیب ہوجاتا ہے۔

 برائے رابطہ   

 مجدی رشید

 میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ

 03457458345

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -