فلم اور ڈرامہ کی تکنیک میں فرق ہے، سینئر اداکار اسلم شیخ

فلم اور ڈرامہ کی تکنیک میں فرق ہے، سینئر اداکار اسلم شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈرامے کی تکنیک ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے اس لئے اس شعبے میں سینئرز سے رہنمائی لی جانی چاہیے۔ صرف ایک شہر کو فلم انڈسٹری کا گڑھ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ اسلم شیخ نے کہا کہ نوجوان ہدایتکار جو ٹی وی پر کام کرتے رہے ہیں وہ فلمیں بھی بنا رہے ہیں جو اچھی کاوش ہے لیکن دونوں کی تکنیک کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ بیک وقت ٹی وی اور فلم پر کام کرنے والوں کو اس کی تکنیک کو سمجھنے کے لئے اپنے سینئرز سے رہنمائی لینی چاہیے۔انہوں نے ماضی میں لاہور فلم انڈسٹری کا گڑھ تھا لیکن آج کل کراچی میں زیادہ فلمیں بن رہی ہیں۔ میرے ذاتی خیال میں ماضی کا یہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔
 اس لئے کسی ایک شہر کی بجائے تمام بڑے شہروں میں فلم انڈسٹری کیلئے سر گرمیاں ہونی چاہیے تاکہ اگر کسی ایک جگہ بحران کی صورتحال ہو تو باقی مقامات پر ہونے والی سر گرمیوں سے فلم انڈسٹری کو سہارا مل سکے۔

مزید :

کلچر -