حضرت عمر فاروقؓ نے عدل کی مثالیں قائم کیں،راناذیشان

 حضرت عمر فاروقؓ نے عدل کی مثالیں قائم کیں،راناذیشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سیدنا فاروق اعظم نے عدل و انصاف کی ایسی مثالیں قائم کئیں جنکی نظیر تاریخ انسانی میں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان اور مرکزی ناظم عمومی سردار مظہر نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا کے بائیس لاکھ اکاون ہزار اور تیس مربع میل پر حکمرانی کرنے والی شخصیت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لیے آئیڈیل ہیں آپکے نظام حکومت پر غیر مسلم مصنفین نے 5 ہزار کے قریب کتب لکھیں آپکا طرز حکومت تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے آپکی اسلام کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چپھی نہیں آپ وہ خوش قسمت ہیں جنکے قبول اسلام کے لیے خود نبی آخرالزماں خاتم المعصومینؐ نے اللہ تعالی سے دعا مانگی۔

 آپکے قبول اسلام کے بعد مسلمانوں نے پہلی مرتبہ علی الاعلان نماز پڑھی آپ کی بہت ساری آراء پر رب کائنات نے قرآن مجید کی آیات نازل فرما کر آپکی تائید فرمائی دنیا پر عدل و انصاف کی مثال قائم کرنے اور بہترین طرز حکومت دینے والی عظیم شخصیت کو ملعون ابو لولو فیروز مجوسی نے نماز فجر میں زہر آلود خنجرمار کر زخمی کر دیا عالم اسلام کا عظیم کا سپوت یکم محرم الحرام کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  شہادت کا حقدار ٹھہرا ایم ایس او پاکستان یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو فلسفہ شہادت کے عنوان سے منائی گئی اس حوالے سے تربیتی نشستوں سیمینارز اور دروس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا