حقیقی تبدیلی کی ہوا چل پڑی،روبینہ

حقیقی تبدیلی کی ہوا چل پڑی،روبینہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی نائب صدر اور ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے گزشتہ روز شالمیار کے علاقہ میں غریبوں کے مسئلے  مسائل کو حل کروانے کی غرض سے ایک عوامی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شیخ انعام حسن‘ سنیل شہزاد نورمسیح اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ابھی تو بلوچستان سے لوگ شامل ہوئے ہیں بہت جلد پنجاب سے بھی لوگ شامل ہوں گے۔

 بہتر ہو گا کہ حکمران اب خود ہی گھر چلے جائیں وگرنہ جیالے ان کو نکال باہر کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -