عمران خان ناکام ترین حکمران ثابت ہوئے،اشرف بھٹی

  عمران خان ناکام ترین حکمران ثابت ہوئے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی ملکی تاریخ کا ایک ناکام ترین حکمران ثابت ہوا ہے عوام کا موجودہ حکمرانوں سے اعتماد اْٹھ گیا ہے کیونکہ جتنے مہنگائی کے جھٹکے تحریک انصاف نے حکومت میں آ کر عوام کو دئیے ہیں وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھے جا سکتے ہیں اس حکومت کو جھوٹ اور یوٹرن لینے پر بھی ایوارڈ ملنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا عوام حکمرانوں سے بیزار نظر آتے ہیں۔

 اور حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں موجودہ حکومت نے ہمیشہ ہر معاملے کو الجھایا ہے جس سے ملک و قوم کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے عمران خان میں حکومت چلانے کی صلاحیت نہیں موجودہ ملکی حالات حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -