حنا دلپذیر نے شعری مجموعہ شائع کرانے کیلئے مواد اکٹھا کرنا شروع کر دیا 

حنا دلپذیر نے شعری مجموعہ شائع کرانے کیلئے مواد اکٹھا کرنا شروع کر دیا 

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے بھی اپنا شعری مجموعہ شائع کرانے کے لئے مواد اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ حنا دلپذیر اداکاری کے ساتھ شعر و شاعری سے بھی لگاؤ رکھتی ہیں انہوں نے اپنی شاعری کولکھنا شروع کردیا ہے اور اب تک وہ سینکڑوں اشعار اور غزلیں لکھ چکی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق حنا دلپذیر اپنے شعری مجموعے کو شائع کرا کے کتاب کی صورت میں مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ حنا دلپذیر مختلف محفلوں میں بھی شعر پڑھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -