نان پروفیشنل لوگوں نے انڈسٹری کو نقصان پہنچایا،یار محمد شمسی
لاہور(فلم رپورٹر) جرمنی میں مقیم پاکستانی نژادپروموٹر اور شو آرگنائزر یار محمد شمسی نے کہا کہ پروفیشنل لوگوں نے فلم اور ٹی وی کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ میں ان دنوں کئی پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں ایک نیا انٹرٹینمنٹ ویب چینل شروع کررہا ہوں جس میں دیکھنے والوں کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔ یار محمد شمسی صابری نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے ٹی وی بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے، دور حاضر کا موجودہ ٹی وی بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے پاکستان میں شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس اس کو منظر عام پر لانے کے لئے اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے ۔