احد رضا اور سجل علی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’میں دکھائی دیں گے

احد رضا اور سجل علی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’میں دکھائی دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)احد رضا میر اور سجل علی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز‘دھوپ کی دیوار’میں دکھائی دیں گے۔”دھوپ کی دیوار“ رواں ماہ جون میں بھارتی اسٹریمنگ پلی فارم زی فائیو پر ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔طویل انتظار کے بعد سجل اور احد رضا میر کی آنے والی ویب سیریز ”دھوپ کی دیوار“کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔زی فائیو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیے گئے ٹیزر میں سجل علی کو ایک سوال پوچھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس سجل علی کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ‘ایک چھوٹا سا سوال پوچھنا تھا آپ سے، چلیں پہلے اس کا سیاق و سباق سمجھ لیتے ہیں ’۔وہ مزید کہتی ہیں کہ‘میں 19سال کی تھی جب میرے والد بارڈر پر ایک جنگ میں شہید ہوگئے تھے، اب آپ پہچانیں، میں پاکستانی ہوں یا ہندوستانی۔زی فائیو نے اس ٹیزر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کھودیا ہے کسی نے اپنی زندگی کا ایک حصہ، لکیر کے اس پار یا اس پار، یہی ہے قصہ’۔علاوہ ازیں 2 روز قبل ویب سیریز کے ہدایات کار حسیب حسن نے‘دھوپ کی دیوار’کا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا۔

مزید :

کلچر -