کوروناایس او پیز میں تاجروں نے اہم کردار ادا کیا: کمشنر پشاور ڈویژن 

کوروناایس او پیز میں تاجروں نے اہم کردار ادا کیا: کمشنر پشاور ڈویژن 

  

  پشاور (سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہنا ہے کہ کرونا وباپر قابو پانے کیلئے عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کرونا ویکسین فوری لگوائے کرونا ویکسین لگانے اور عوام میں شعور اجاگرکرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کلیدی کرداراداکرناہوگا‘تاجروں کی جانب سے کرونا ویکیسین لگوانے‘ بازاروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد خوش آئند ہے‘ ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسودنے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد تاجر تنظیموں سے ملاقات کے دوران کہیں‘ تاجر تنظیموں نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے انکے آفس میں ملاقات کیں تاجر  تنظیموں کی سربراہی مرکز تنظیم  تاجران کے صدر ملک مہر الہی‘ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کی سربراہی میں ملاقات کیں تاجروں نے اپنے ملاقات کے دوران کمشنر پشاور ڈویژن کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بازاروں میں دکانداروں اور خریداروں کو سیفٹی ماسک کے استعمال کو یقینی بنایینگے اور دکانداار خود بھی اس پر عمل کرینگے‘دکاندار خود ا ور اپنے سٹاف کو ایک ہفتہ کے اندر اندر  کرونا ویکیسیین کرائے گے اور اس سلسلے میں کرونا وبا پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھر پو ر تعاون کرینگے  جبکہ ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن‘ محکمہ آر ٹی اے‘ موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیر پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں ا س سلسلے میں انپا بھر پور کردار ادا کردیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے کرونا ایس او پیز پر عمل دررآمد کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -