مردان،جے یو آئی یوم آزادی پر کچہری چوک سے ریلی نکالے گی 

مردان،جے یو آئی یوم آزادی پر کچہری چوک سے ریلی نکالے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) جے یوپی یوم آزادی کے موقع پر کلپانی پل سے کچہری چوک تک عظیم الشان پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور خیبر پختونخوا پولیس زندہ باد ریلی نکالے گی،جشن آزادی کو جوش وجذبے سے منانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی اس حوالے سے جمعیت علماء پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس جامعہ قادریہ مردان میں علامہ فضل منان قادری کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جمعیت علمائپاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،فدایان ختم نبوت خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ قاضی شاہ روم باچہ،علامہ فضل منان قادری،مفتی ولی اللہ قادری،مفتی عبدالوکیل اعوان قادری،خواجہ شیر زمان،مولانا ارشد قادری،مولانا شمشاد قادری،اسامہ،عسکر،امجد اقبال،عمر خان،محمد عارف، خیال گل،نعیم اللہ،عبیداللہ،پیر ارشد رضوی،سلسلت خان کے علاوہ کثیر تعداد میں زمہ داران نے شرکت کیا۔ جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) کے اجلاس میں 14 اگست کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اورمختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں اس موقع پر جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست پاکستان کا یوم آزادی کا دن ہے اس دن ہمارا پیارا وطن آزاد ہوا پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دی اہلسنت کے علماؤمشائح اور عوام اہلسنت کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آزاد ہوا 14 اگست کے دن یوم آزادی کے سلسلے میں مردان میں صبح 9 بجے کلپانی پل سے کچہری چوک تک عظیم الشان پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور خیبر پختونخوا پولیس زندہ باد ریلی نکالی جائیگی جس کی قیادت جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،سرپرست علامہ قاضی شاہ روم باچہ،سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،مفتی فضل منان قادری،مفتی عبدالوکیل اعوان قادری،ضلع مردان کے صدر مفتی ولی اللہ قادری،خواجہ شیرزمان،قاری ارشد قادری،محمد اسلام،مفتی محمد زادہ،آفتاب اعوان،مولانا عمر واحد ودیگر قائدین کرینگے۔