کوہاٹ،راستہ تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ،3 افرا د جاں بحق،5 گرفتار

کوہاٹ،راستہ تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ،3 افرا د جاں بحق،5 گرفتار

  

کوھاٹ (بیورورپورٹ) کوھاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ جبڑ گیدر کلے میں دو فریقین کے مابین فائرنگ‘ تین افراد جاں بحق اور چار زخمی‘ وجہ عداوت راستے کا تنازعہ بتایا جاتا ہے پانچ افراد گرفتار‘ پولیس رپورٹ کے مطابق راستے پر گزرنے سے منع کرنے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اشرف دین ولد حکم دین‘ زین الدین ولد حکم دین‘ بہادر شاہ ولد طاہر شاہ جاں بحق ہو گئے جبکہ داوڑ دین ولد حکم دین‘ نوید ولد خان نواز‘ خان نواز ولد غفور الرحمن اور ولی خان ولد خانہ میر زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث پانچ افراد داوڑ دین ولد حکم دین‘ سید رحیم ولد اشرف دین‘ نوید ولد خان نواز‘ خان نواز ولد غفور الرحمن اور ولی رحمان ولد خانہ میر کو گرفتار کر کے ان کیخلاف پولیس تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -