کوہاٹ یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح،وی سی نے پودا لگایا 

کوہاٹ یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح،وی سی نے پودا لگایا 

  

کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالو جی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان اور مہمان خصو صی شہریار خان آفریدی چیئر مین کشمیر کمیٹی نے مون سون شجر کاری مہم کے موقع پر پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار کسٹ ڈاکٹر طارق جان،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر اسد حبیب،ڈینز،فیکلٹی ممبرز طلبا ء وطالبات،ڈویژنل فارسٹ آفیسر سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر سردار خان نے مہمان خصو صی شہریار خان آفریدی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا اور فارسٹ ڈویژن کوھاٹ کی کاؤشوں کو سراہا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا گرین پاکستان اوربلین ٹریز پروجیکٹ کے تحت  قومی اور صوبائی سطح پر اس شجر کاری مہم میں لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہوگا۔اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں شجر کاری مہم کو آگے بڑھنا ہوگا۔ قدرتی آفات، ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی ہوگی۔تاکہ اس شجر کاری سے جنگلات کو فروغ دیا جا سکے۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر مظہر اقبال نے فارسٹ ڈویژن کوھاٹ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شجر کاری کے اعداد و شمار پیش کئے۔چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بلین ٹریز پروجیکٹ اور گرین پاکستان،شجر کاری مہم کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کیا اور کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کسٹ اور فارسٹ ڈویژن کوھاٹ کی کاؤشوں کو سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر کسٹ ڈاکٹر سردار خان،شہریار خان آفریدی،فیکلٹی ممبرز طلباء و طالبات اور شرکاء نے واک کی اور600سے زیادہ میاواکی پودے لگائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -