بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات 16 ستمبر سے شروع ہوں گے 

بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات 16 ستمبر سے شروع ہوں گے 

  

کوھاٹ(بیورورپورٹ)کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے زیر انتظام بی اے/بی ایس سی،بی کام پارٹ Iاور پارٹ II سالانہ امتحانات 16ستمبر2021 سے شروع ہونگے۔ریگو لر اور لیٹ کالج امیدوار رولنمبر سلپس اپنے متعلقہ کالجز سے وصول کر یں۔جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے رولنمبر سپلس انکے متعلقہ پتوں پر1ستمبر2021تک  بھیج دیئے جائیں گے اورنہ ملنے کی صورت میں 10ستمبر کو ڈوپلیکٹ (Duplicate)رولنمبر سلپ کیلئے ایک عدد تصدیق شدہ تصویر اور قومی شنا ختی کارڈ کی کا پی ہمراہ شعبہ امتحانات کوہاٹ یونیورسٹی سے رجو ع کریں۔نوٹ: اپنے ساتھ اصل شنا ختی کارڈ لانا ضروری ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -