ہنگو میں تمام میگا پراجیکٹس اے این پی کے دور میں ہوئے: پیرحیدر علی شاہ 

ہنگو میں تمام میگا پراجیکٹس اے این پی کے دور میں ہوئے: پیرحیدر علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ہنگو میں تمام میگا پراجیکٹس عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں ہوئے ہیں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے کو سالانہ بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے ملتے ہیں جو پہلے 300ارب روپے تھے بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کے ہر یونین کونسل اور ویلج کونسل سے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے ہنگو میں مکمل امن قائم ہے محرم الحرام امن سے گزرے گا ہنگو کو سالانہ ایک ارب ستر کروڑ روپے گیس رائلٹی اور گیس پروڈکشن کے مد میں ملتے ہیں مگرترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں عوامی نیشنل پارٹی نے امن وامان کے قیام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ہمارے بڑے بڑے لیڈروں نے جام شہادت نوش کی ہیں باچا خان نے برصغیر پاک وہند کو انگریزوں کے غلامی سے ازادی دلانے میں اہم کردار ادا کیاہیں ان خیالات کااظہار سابق ایم این اے سابق ضلع ناظم ہنگو و ضلع ہنگو عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سید پیر حیدر علی شاہ نے ہنگو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہنگو میں کوہاٹ تاہنگو اور ٹل مین جی ٹی روڈ کی منظور ی ڈسٹرکٹ ہسپتال کی منظوری ڈسٹرکٹ جیل کی منظوری اور گیس کا بڑا منصوبہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں ایاہے پولیس لائن بھی عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں منظور ہواہے اس کے علاو ہ بھی بڑے بڑے منصوبے عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں منظور ہوئے ہیں نریاب ڈیم بھی میرے دور میں بنایاگیاہے ضلع ہنگو کو گیس رائلٹی اور پروڈکشن کے مد میں سالانہ ایک ارب 70کروڑ روپے ملتے ہیں مگر اس فنڈ سے ہنگو میں کوئی بڑا منصوبہ نہیں کیاگیاہے اور نہ کوئی ایسا منصوبہ کیاگیاہے جس سے عوام کو اجتماعی فائدہ ہو انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کو اب تیس سو ارب کے بجائے سالانہ ایک ہزار ارب روپے ملتے ہیں جوکہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرحون منت ہے انہوں نے کہاکہ انے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ہنگو کے ہریونین کونسل اور ہر ویلج کونسل سے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے ہنگو میں مکمل امن قائم ہیں میرے دور میں شیعہ و سنی امن معاہدہ ہوا ہے اور یہ محرم بھی امن و امان سے گزرے گا عوامی نیشنل پارٹی نے امن ومان کے قیام کیلئے قربانیاں دی ہیں ہمارے اعلی قیادت سے لیکر ورکر تک جام شہادتیں نوش کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ باچا خان نے انگریزوں کے غلامی سے ازادی دلانے کیلئے پورے برصغیر پاک ہند کیلئے جدوجہد کی ہیں ہم باچا خان کے سپاہی ہیں ہم امن کے داعی ہیں باچا خان کے فلسفے پر چل کر ملک کو ترقی اور امن کے راستے پر گامزن کریں گے۔