خاتون کے قتل میں   ملوث ملزم گرفتار

خاتون کے قتل میں   ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند روز قبل اپنی سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر اپنی بہن کوقتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی کامران ولد زرشاد نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (م) کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کے بھائی بلال اور بہنوئی ارشد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا آغا زکیا جبکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا گیاجس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بہن مسماۃ (م)کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے