مردان میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،27 گرفتار

مردان میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،27 گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ)ضلعی پولیس اور NET ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے دوران 27منشیات فروش گرفتار،35کلوگرام سے زائد چرس،2کلوگرام افیون،242گرام آئس اور 95گرام ہیروئین برآمد کرلی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا منشیات کے خلاف جاری کردہ خصوصی مہم کے پیش نظر ضلعی پولیس اور NETٹیم نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ڈرگ مافیا اور منشیات فروشی میں ملوث 27ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار عناصر کے قبضے سے مجموعی طور پر35226گرام چرس،95گرام ہیروئین،242گرام آئس اور2000گرام افیون برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں شاہ سوار سکنہ وحید آباد، جان بہادر سکنہ گڑھی کپورہ، افتخار سکنہ ولی باغ چارسدہ، زاہد سکنہ راولپنڈی، خوشحال سکنہ شریف آباد، حیران سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی، یاسر عرف کراچی سکنہ شریف آباد، یونس سکنہ گوجر گڑھی، زاہدسکنہ نواں کلے، جواد سکنہ طورو، خان نواب سکنہ عیسی خان کلے، واجد رحمن سکنہ ماندوری، اختر زمان سکنہ پیپل کالونی، اعزاز سکنہ بریکوٹ سوات، عبد الخالق  سکنہ میروس، شیر غنی سکنہ ثمر قند پارہوتی، عدنان سکنہ ڈگر پار ہوتی، عمران سکنہ گلشن آباد، شیر علی سکنہ فقیر آباد پشاور، ساحر علی اور صفدر علی  ساکنان فاطمہ، محمد اسحاق سکنہ سنگ مرمر، حلیم سیدسکنہ چمرنگ، شاد علی سکنہ رستم، حیات سکنہ پیندو کوٹھے، حیات سکنہ جلالہ، امداد اللہ سکنہ موسی خیل کلے شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -