یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت سے ہوتا ہے،عبدالقدیر اعوان
پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا آغاز (یکم محرم الحرام)حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت سے ہوتا ہے جن کے بارے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے۔ اسلام کی اس عمارت کی تعمیر میں صحابہ کرام کی ہڈیاں،گوشت اور خون لگا ہے۔آج ہمیں اعتراضات میں پڑنے کی بجائے اسلام کی اس عمارت کی حفاظت کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز دو روزہ ماہانہ اجتماع کے موقع پر سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے تابع رہتے ہوئے زندگی بسر کریں اگر ہم مومن ہونے کا دعوی رکھتے ہیں تو اس کا ثبوت ہمارا کردار ہو گا ہم دن بھر کتنا سچ بولتے ہیں،ہمارا لین دین کتنا کھرا ہے،آج ہمارے اندر برائی عا م ہو چکی ہے اور اس برائی پر من حیث القوم کوئی آواز نہیں اُٹھا رہا بلکہ اعتراضات بھی اگر کیے جا رہے ہیں تو وہ بھی دین اسلا م پر آخر میں انہوں نے کورونا سے حفاظت اور ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔