تورڈھیر،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،ملزمان گرفتار

  تورڈھیر،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،ملزمان گرفتار

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)صوابی پولیس کا سرکل لاہور حدود تھانہ تورڈھیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن20 موٹرسائیکل تحویل میں لیکر ویریفیکشن جاری جبکہ 15گاڑیوں سے کالے شیشوں کے پیپر اْتار دئے گئے ایک اشتہاری مجرم،چار سہولت کار اور پانچ ملزمان سمیت 40مشکوک افراد گرفتار،اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر شفیق احمد بمع بھاری نفری پولیس،آر آر ایف،ڈی ایس بی،لیڈی کنسٹبلز و دیگر نفری پولیس نے علاقہ تورڈھیر، جلبئی، مانکی اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں جرائم پیشہ و مشکوک افراد کے خلاف آپریشن کیا اس دوران ایک اشتہاری، چار سہولت کاروں کے علاوہ چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر قبضے سے ایک عدد پستول سمیت درجنوں کارتوس بر آمد کی گئی. سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے درجنوں مشکوک مقامات کی چیکینگ کی۔ درجنوں مشکوک گاڑیوں کی ویریفیکیشن بھی عمل میں لائی گئی. جب کہ زیر حراست افراد کا کریمینل ڈیٹا بذریعہCRVSسسٹم چیک کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -