کم آمدنی والے خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے،عثمان ڈار

  کم آمدنی والے خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے،عثمان ڈار

  

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمرا ن خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب پاکستان پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو سہولت دی جائے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جلد ملک بھر میں لانچ ہو گا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ مالی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کا طریقہ کار بھی طے کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے تمام حکومتی وسائل استعمال کئے جائیں۔

عثمان ڈار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -