اسلحہ اور ایمو نیشن سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

   اسلحہ اور ایمو نیشن سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران درہ آدم خیل کی جانب سے موٹرکار کے ذریعے اسلحہ ایمو نیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق گلبار سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے اسلحہ ایمونیشن پشاور اور بعد ازاں دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے سے 2 عدد کلا شنکوف،7 عدد پستول،6عدد بندوق 12 بور اور39 ہزار سے زائد عدد مختلف بور کے کارتو س بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر تحسین اللہ نے اطلاع ملنے پر درہ آدم خیل کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم رومان خان ولد سلطان محمد کا تعلق شہر کے پوش رہائشی علاقہ گلبہار سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 2 عدد کلا شنکو ف،7 عدد پستول،6عدد بندوق 12 بور اور39  ہزار مختلف بور کے کارتو س بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -