نوشہرہ،ڈی سی اورڈی پی او کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

نوشہرہ،ڈی سی اورڈی پی او کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا نوشہرہ کینٹ امام بارگاہوں کا دورہ دورہ کے دوران ASP کینٹ وقاص رفیق،AC کینٹ فرقان اشرف،پولیس افسران اور اہل تشیع مشران بھی انکے ہمراہ تھے۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔جلوس کی گزرگاہوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی۔پولیس کو ارگرد کے ماحول، مشکوک و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تیعنات کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اور ڈپٹی کمشنر نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں قائم کمان پوسٹ کا دورہ کیا۔ASP کینٹ نے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی سطح پر تمام اداروں مشترکہ کام کر رہے ہیں۔امام بارگاہوں کے منتظمین کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -