کرپٹ مافیا اور منشیات فروشی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: سینیٹر مشتاق احمد خان 

کرپٹ مافیا اور منشیات فروشی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: سینیٹر مشتاق احمد خان 

  

 چکدر(تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ بے روزگاری،منشیات فر وشی اور کرپٹ مافیا کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔نوجوانوں کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کے لیے منظم کرینگے۔وہ گزشتہ روزجماعت اسلامی یو تھ کنونشن کاروان انقلاب کے تیسرے دن کاروان  چکدرہ ادینزئی کے ریلی سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ستر فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔مگر پھر بھی نوجوانوں کے لیے روزگار اور سپورٹس کے مواقع مو جود نہیں۔خود کو کلاڑی کہنا وزیر اعظم کے لیے شرم کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان آئیں اور اپنے حقوق کے لیے جے آئی یو تھ کاحصہ بنئیں۔پاکستان میں 40لاکھ نوجوانوں کو ہر سال روزگار کاحق حاصل ہوتاہے۔مگر حکومت نے نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 10کھلاڑی اولمپک میں شامل تھے۔لیکن ایک تمغہ جیت نہ سکا۔جماعت اسلامی اقتدار میں اکر نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔وزیر اعظم خود کو کھلاڑی کہتے ہیں۔جس کے لیے شرم کا مقام ہے۔کاروان انقلاب سے امیر جماعت اسلامی لو ئر دیر اعزالملک افکاری،مرکزی صدر جے آئی یو تھ زبیر احمد گوندل،ضلعی صدر یوتھ یوسف خان،تحصیل امیر سید سلطنت یار ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری عطاء اللہ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -