شبقدر،معمولی تکرار پر 2 بھائیوں پر فائرنگ،1 جاں بحق،دوسرا زخمی
شبقدر(تحصیل رپورٹر)معمولی تنازعہ پر 2بھائیوں پر فائرنگ 1جان بحق اور 1زخمی۔ واقعات کے مطابق موضع ڈھیری سکندر خان علاقہ تھانہ بٹگرام میں معمولی تنازعہ کے بناء پر 2بھائیوں احمد جان، مسعود پسران کرامت پر فائرنگ کی گئی جس سے احمد جان جان بحق اور مسعود زخمی ہوا۔ پولیس تھانہ بٹ گرام نے مجروح مسعود کی مدعیت میں بلال ولد میرعالم خان، باسط، سکندر خان پسران شاکرخان، زاہد خان، ابوذر اور طارق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی پولیس تھانہ بٹ گرام نے ایک ملزم بلال ولد میر عالم کو گرفتار کرلیا۔