دنیا بدلنے کیساتھ ہمیں بھی بدلنا ہوگا، وی سی سوات یونیورسٹی 

دنیا بدلنے کیساتھ ہمیں بھی بدلنا ہوگا، وی سی سوات یونیورسٹی 

  

  الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی آف سوات کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمال نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہیں اور ہمیں بھی بدلنا ہوگا نئی تحقیقات ہو رہی ہیں او نئے رجحانات جنم لے رہے ہیں اسکی سمجھ کیلئے سوات یو نیورسٹی شانگلہ کیمپس میں سمر سکول ورکشاپ کا آغاز کر رہے ہیں کہ طلبا اور اساتذہ کو ریاضی کی نئی رجحانات سے روشناس کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے  سوات یو نیورسٹی شانگلہ کیمپس میں سمر سکول ورکشاپ کے آغازکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمراسکول کا مقصد گریجویٹ طلباء اور نوجوان محققین کو ریاضی کے نئے رجحانات سے متعارف کرانا، انجینئرنگ ڈسپلن، ماحولیات اور وبائی امراض میں ایپلی کیشنز پر توجہ دینا ہے۔ شرکاء کو مزید مشقوں اور کمپیوٹر تجربات کے ساتھ آگے بڑھنے سے پہلے بنیادی مواد اور ضروری پس منظر کا تعارف فراہم کیا جائے گا۔ اس سکول کا  انعقاد یونیورسٹی آف سوات نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور  پاکستان میتھس سوسائٹی کے تعاون سے کیا ہے جس کا مقصد پاکستان یونیورسٹیوں میں ریاضی کے علوم کو فروغ دینا ہے۔ریاضی تمام سائینسوں کا ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی  ہے اور ہمیں اسکو صرف سبجیکٹ کے طور پر نہیں پڑھا نا ہیں بلکہ اسکو سمجھ نا ہے اس ورکشاپ میں ریاضی کی تحقیق کی جائیگی اور اس کے تہہ تک پہنچنے کی کوشش ہوگی۔ اس سمر سکول میں مختلف یونیورسٹیوں کے بہتریں اور قابل پروفیسر مختلف موضوعات پر بحث کرینگے ان میں پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، ڈائریکٹر سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز اور اپلائیڈ ریاضی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان،روفیسر ڈاکٹر عثمان علی، سنٹر فار  اپلائیڈ ریاضی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی- ڈاکٹر طاہر محمود، نسٹ اسلام آباد، ڈاکٹر اکبر  زادہ ڈیپارٹمنٹ آف ریاضی  یونیورسٹی آف پشاور، سوات اور مردان یونیوسٹیوں کے غوث الرحمن اور قیصر باد شاہ اسٹیکسٹک اور ریاضی کے ماڈلز کے پر لیکچر دینگے اور ڈاکٹر فضا ظفر شعبہ ریاضی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ریاضی کی ملکی ترقی میں کردار پر بات کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -