مہمند میں منشیات کیخلاف کارروائی ملزمان گرفتار،چرس برآمد

مہمند میں منشیات کیخلاف کارروائی ملزمان گرفتار،چرس برآمد

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)پولیس کامنشیات کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔ 1570گرام چرس برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلی۔پولیس ذرائع،ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹکس ایریڈیکشن نے کاررؤائیاں تیز کرکےNETٹیم کے انچارج ایس ڈی پی او دلفراز خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی اور ایس ایچ او غلنئی شیر زمین خان اور کانسٹیبل عرفان خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود خان ولد ناصر خان سکنہ واحد گڑھی پشاور سے 1120گرام چرس جبکہ دوسرے کامیاب کارروائی مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او غلنئی شیر زمین خان اور کانسٹیبلان واجد اور شاد علی نے دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم یونس خان ولد نواب شاہ سکنہ اتمان خیل تخت بھائی مردان سے 450گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کو گرفتار کر لی۔جن سے مزید تفتیش جاری ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے ہدایات پر آر پی او مردان یاسین فاروقی اور ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میں NET ٹیم کررہے ہیں۔اوربہت جلد علاقہ ڈرگ مافیاسے پاک کرینگے۔ NETٹیم نے عوام الناس سے ڈرگ مافیا اور دوسرے جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے میں تعاون کی اپیل کی ہیں۔جبکہ پولیس کیساتھ تعاون کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -