مہمند میں پی پی کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند میں پی پی کا مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)پی پی پی کایکہ غنڈ بازار میں پشاور باجوڑ شاہراہ پر زکواۃتقسیم میں بے قاعدگیوں،مہنگائی،لوڈشیڈنگ،زرعی انجینئرنگ میں بھاری گھپلوں اور لائیو سٹاک میں سیاسی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مذکورہ بدعنوانیوں کا فوری شفاف تحقیقات کی جائے۔مظاہرین،لوئرسب ڈویژن یکہ غنڈ بازار میں مین پشاور باجوڑ شاہراہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت وکارکنان نے زکواۃ کی تقسیم میں مبینہ بے قاعدگیوں سمیت سیاسی وابستگی پر زکواۃکی تقسیم،مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور زرعی انجینئرنگ بھاری گھپلوں کے علاوہ  لائیوسٹاک میں سیاسی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ میں ملک جنگریز خان،ارشد بختیار،فضل ہادی ودیگرسینئر رہنماوں اور کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے یکہ غنڈ بازار میں احتجاجی واک میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ پردھرنا دیا اور شاہراہ کو امدورفت کیلئے مکمل بند رکھا۔مظاہرین سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے مقررین نے کہا۔کہ محکمہ زکواۃ میں لوکل کمیٹیوں نے کرپشن اوراقرباپروری کے تمام ریکارڈ توڑڈالے۔اور زکواۃ فنڈ مستحقین کی بجائے پارٹی کارکنان اوررشتہ داروں میں تقسیم کردی۔اس موقع پرسابقہ امیدوار ارشد بختیار نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ زکواۃکی رقم پارٹی میں شمولیت اور ووٹ دینے کی شرط پر تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں کرپشن،مہنگائی،لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔مقررین نے مزید نشاندہی کرتے ہوئے بتایاکہ زرعیانجینئرنگ نے کرپشن کابازار گرم کررکھاہے اور لائیوسٹاک میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے۔ جس سے مستحقین مکمل طور پرمحروم رکھاگیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عوامی نمائندے محکموں کی مستقل فنڈز پر اپنی سیاست نہ چمکائے۔ بلکہ اپنے علاقوں کیلئے خصوصی فنڈز منظور کریں۔ملک جنگریز خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے اور ہر محکمے میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ زکواۃکمیٹیاں کو فوری طور پر معطل کرکے انکے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد کو انکا حق مل سکیں۔انفارمیشن سیکٹری سرتاج خان نے کہا کہ موجودہ ضلعی انتطامیہ بھی انکی ہاں میں ہاں ملاتا ہے۔ لہذاانتظامیہ اپنا قبلہ درست کریں۔ ورنہ انکے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -