مانسہرہ،بزم مصنفین ہزارہ کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

مانسہرہ،بزم مصنفین ہزارہ کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

  

مانسہرہ(پ ر)بزم مصنفین ہزارہ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی محمد کریم علوی قادری تھے جبکہ صدارت ڈاکٹرمحمد اقبال نے کی،منظم اعلیٰ محمد عظیم ناشاد اعوان تھے،مہمانان گرامی میں لاہور سے سینئر وائس چیئرمین محمد ریاض ملک،واہ سے شوکت محمود،سفیراخترمظفرآباد سے پروفیسر فرہاد احمد، پروفیسرمحبوب سالک،اسلام ا?باد سے نسیم حسن اعوان،ایبٹ آباد سے قمرزمان تشریف لائیدیگرمہمانوں میں مولانااعظم قادری،علی اصغراعوان،سجاد قاسمی،محمد علی شاہ گیلانی اور ظفرشاہ ترمذی شامل تھے،تقریب رونمائی میں 12مصنفین کی کتب کی رونمائی ہوئی جن میں سالک محمود اعوان،سراج احمد تنولی،ڈاکٹرمحمد اقبال،محمد سردارتنولی،تاج محمد خان سواتی،اخترنعیم،محمد مدثراعوان،سالک محبوب،ابوحذیفہ شاہد،مفتی عنایب الرحمان ہزاری،منظورسرحدی اور محمد نواز تنولی شامل تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ علاقے کے تمام مصنفین کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھاکرکے علم و ادب کے فروغ کیلئے مترکہ جدوجہد کرناہوگی آخر میں عہدیداروں کی حلف برداری کے بعد مرحوم مصنفین کیلئے دعامغفرت کی گئی۔

ریاض ملک،مفتی عنایت الرحمان،محمد کریم علوی،مولانااعظم قادری،محمد عظیم نوشاد تقریب کے دوران سٹیج پر بیٹھے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -