محرم الحرام کا چاند نظر آگیا عاشورہ 19اگست کو ہوگا

  محرم الحرام کا چاند نظر آگیا عاشورہ 19اگست کو ہوگا

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) ملک میں ہجری سال 1443کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا۔پیر کوچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور یوم عاشور 19 اگست جمعرات کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 1443 ہجری (آج) منگل 10 اگست کو ہوگا اور یوم عاشور (10 محرم) جمعرات 19 اگست کو ہوگا۔

محرم الحرام

مزید :

صفحہ اول -