سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں ہوں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں ہوں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کوآگاہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔اس ضمن میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی ایم شیخ نے جوڈیشل کمیشن کوخط لکھ دیا۔خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ریکارڈ پر لاناچاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کاایڈہاک جج بننے کیلئے کبھی تاثرنہیں دیا۔خط میں کہا گیاہے کہ وہ سپریم کورٹ میں مستقل تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک جج کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس منگل کوطلب کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -