بجلی پر سبسڈی کے خاتمہ سے عوام کی چیخیں نکلیں گی، زور دار جھٹکا لگے گا: چیئر مین نیپرا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیپرا نے بجلی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی تیاریوں پر کہا ہے کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی اور زوردار جھٹکا لگے گا، ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں، بجلی بل کو سادہ بناناہے، نیپرا پاورانڈسٹری کی موجودہ صورتحال نہ ہی ٹیکنیکل اینڈ ڈسٹریبیوشن لا سز سے مطمئن، ڈسکوز کے بورڈز میں قابل افراد کو لایاگیاہے، پاورسیکٹر میں سستی روی سے سہی مگر تبدیلی آرہی ہے۔ پیر کو نیپرا میں پاورسیکٹر سبسڈیز کو ٹارگٹڈ بنانے کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت ہوئی۔ حکام پاورڈویژن نے کہا چھ ما ہ کی کھپت پر پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری بنانے کی تجو یز ہے، سروے سے پتا چلا کہ دو سو یونٹ والے صارفین کے پاس لگژری آئٹمز نہیں ہوتے، لہٰذا دوسویونٹ والے صارفین کو پروٹیکٹڈ صا ر فین کی کٹیگری میں رکھا جائیگا، حکومت احساس پروگرام کے ذریعے صارفین کو سبسڈی دیگی، دو سویونٹ والے صارفین مستقبل میں بجلی کی قیمتو ں میں اضافے سے بھی مستثنیٰ ہونگے،یہ پلان اسوقت تک کیلئے ہے جب تک چیزیں شناختی کارڈ سے منسلک نہیں ہوتیں، لائف لائن صارفین کی حد پچاس یونٹ سے بڑھا کر سویونٹ کررہے ہیں، سبسڈی تمام صارفین کی بجائے سما جی و اقتصادی بنیادوں پر دی جانی چا ہیے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا اگر ایک صارف چھ ماہ میں 200یونٹ سے اوپر چلا گیا تو وہ پروٹیکٹڈ سے نکل جائیگا۔ پاور ڈویژن حکام نے جواب د یا کہ فیز ون میں کراس سبسڈی کی کوئی تبدیلی نہیں لارہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا پہلے مرحلے میں آپ ہمارے پاس سلیبز لے کر آئے ہیں، دوسرے مرحلے میں حکومتی ٹیرف لے کر آئیں گے، لوگوں کی چیخیں دوسرے فیز میں نکلیں گی اور انہیں زور کا جھٹکا لگے گا، اس پوری حکمت عملی کیلئے پانچ سال کا عرصہ کیوں لگے گا، مجھے شک ہے اگر ہم آج فیز ون منظو ر کر دیں تو کل فیز ٹو آجائیگا، سلیبز کی منظوری اور چیز ہے اور اسکا ٹیرف اورچیز ہے، ضروری نہیں کہ اگر سلیبز کی منظوری دیدی تو ٹیرف سٹرکچر بھی منظورکردیں۔ حکام پاور ڈویژن نے جوا ب دیا سبسڈیز اور کراس سبسڈیز کو مرحلہ وار کم کریں گے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا نیپرا پاورانڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں، ہم ٹیکنیکل اینڈ ڈسٹر یبیوشن لاسز سے مطمئن نہیں ہیں، ڈسکوز کے بورڈز میں قابل افراد کو لایاگیاہے، پاورسیکٹر میں سستی روی سے سہی مگر تبدیلی آرہی ہے۔
چیئرمین نیپرام